عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/خراب موسمی حالات اور طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) جموں نے پیر کے روز 22 دسمبر سے شیڈول تمام اسکول پکنکس کے لیے پہلے سے دی گئی اجازتیں منسوخ کر دیں۔
چیف ایجوکیشن آفیسر جموں کے دفتر کی جانب سے جاری ایک نوٹس کے مطابق، موجودہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرکاری اور نجی تسلیم شدہ اسکولوں کو ایکسکرشن کی جو اجازتیں دی گئی تھیں، وہ 22 دسمبر سے مؤثر طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اسکول پکنکس کی اجازت سے متعلق تمام سابقہ احکامات ابتدا ہی سے کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔حکام نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حکم کی سختی سے پابندی کریں۔
خراب موسم کے باعث جموں میں اسکول پکنک کی تمام اجازتیں منسوخ