عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے جمعہ کے روز کشمیر سے کنیاکماری تک ’دھواج یاترا‘ (پرچم ریلی) کا آغاز کیا، جس کا مقصد تنظیم کے بارے میں پھیلی ہوئی ’غلط فہمیوں‘ کو دور کرنا بتایا جا رہا ہے۔ یاترا کا رسمی آغاز تاریخی لال چوک سے ہوا، جہاں سے شرکاء پرچم لے کر ٹورسٹ سنٹر تک پہنچے اور وہاں سے ملک کے دیگر حصوں کی طرف روانہ ہوئے۔
یاترا میں شریک ویر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ آر ایس ایس کسی خاص طبقے کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کے نظریات اور کام کے حوالے سے جو غلط فہمیاں برسوں سے قائم کی گئی ہیں، انہیں دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی اصل تاریخ عوام تک پہنچانا ضروری ہے کیونکہ اب تک بہت سے لوگوں کو غلط کہانیاں سنائی گئی ہیں۔ویر کپور کے مطابق آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ’شَتَک‘ نامی ایک فلم بھی بنائی گئی ہے، جس میں تنظیم کی سرگرمیوں اور ایک صدی پر مشتمل سفر کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 19 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
کشمیر سے کنیاکماری تک آر ایس ایس کی ’دھواج یاترا‘ کا آغاز