غلام نبی رینہ
کنگن/ژیرون کنگن میں اتوار کے روز ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ژیرون کنگن میں ایک سوفٹ کار زیر نمبر PB11BQ/4689کی مخالف سمت سے آرہی ٹاٹا سومو زیر نمبر 3384/JK03B کے درمیانٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں وسیم احمد ولد محمد اقبال کسانہ ساکن ہاین پالہ پورہ کنگن شدید زخمی ہوگیا ۔
زخمی نوجوان کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
ژیرون کنگن میں سڑک حادثہ، ایک زخمی