عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ چکترو میں ایک مسافر گاڑی کو جمعرات علی الصبحسڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔
ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق مسافر گاڑی زیر نمبر جے کے 12 1245 منڈی سے پونچھ کی طرف روانہ تھی کہ چکترو کے مقام پر حادثے کی شکار ہوئی ،پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
پونچھ کے منڈی میں سڑک حادثہ ،خاتون سمیت چار افراد مضروب