عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع پونچھ کے علاقہ کلائی میں ہفتہ کیبصبح ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک مال بردار ٹرک جو جموں سے پونچھ کی جانب آرہا تھا، کلائی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں مقصود احمد ساکنہ ساتھرہ منڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت سجاد احمد ساکنہ سیڑی اور محمد ظہور ساکنہ فتح پور منڈی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی فوری مدد سے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی میت قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کلائی پونچھ میں سڑک حادثہ، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی