عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے لال چوک علاقے میں ہوٹل لالہ رخ کے قریب بدھ کے روز آگ لگنے کے ایک واقعے میں ریڈی میڈ کپڑوں کی ایک دکان کو نقصان پہنچا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
لال چوک سرینگر میں آتشزدگی ریڈی میڈدکان کو نقصان