عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتے کے روز سال 2019 کے پلوامہ حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر ہیروز کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی خدمت میں ان کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں راہل گاندھی نے لکھا کہ2019 میں پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے ہمارے بہادر جوانوں کو میرا دلی خراج عقیدت۔ ملک انہیں مادر وطن کی حفاظت میں ان کی عظیم قربانی کے لیے ہمیشہ یاد رکھے گی۔۔ مادر وطن کے دفاع میں ان کی عظیم قربانی کے لیے ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔
دریں اثناکانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے بھی پلوامہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانی ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ایکس پر اپنے پیغام میں کھڑگے نے لکھا، ’’ہم بھارت ماتا کے ان بہادر شہداء کو اپنی گہری عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پلوامہ میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی ناقابلِ تسخیر جرأت اور وطن سے غیرمتزلزل وفاداری ہمیشہ ہماری اجتماعی یادداشت میں نقش رہے گی۔ ان کی عظیم قربانی ابدی ہے۔ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔‘‘
راہل گاندھی اور کھڑگے نے پلوامہ کے بہادر ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا