عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی نعش پٹن میں پراسرار حالات میں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ متوفی پٹن کے گوسبگ گاؤں میں ایک شخص کے گھر کام کر رہا تھا، جہاں اس کی نعش مشتبہ حالات میں پائی گئی۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد میر ساکن خانموہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں آج صبح اس کی موت کی اطلاع دی گئی، تاہم انہوں نے واقعے میں قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلِ خانہ نے کہاہم حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ موت کی اصل وجہ کی مکمل جانچ ہونی چاہیے۔
ادھر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
رفیع آباد کے رہائشی کی پٹن میں پراسرار موت،پولیس تحقیقات شروع