عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/منشیات فروشی کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی کے دوران پلوامہ پولیس نے کوئل پلوامہ پل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران قابلِ ذکر مقدار میں ممنوعہ مواد برآمد کیا۔ پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس دوران اس کے قبضے سے 1.190 کلوگرام مبینہ چرس نما نشیلی شے برآمد ہوئی ۔
ملزم کی شناخت طارق احمد راتھر ولد محمد صابر راتھر ساکن لاجورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 279/2025 درج کی گئی ہے، جس میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8 اور 20 شامل کی گئی ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔
پلوامہ پولیس نے منشیات کے کاروبار کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشی یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کر کے معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا تعاون دیں۔
پلوامہ میں پولیس ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش گرفتار