عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز کہا ہے کہ اراکین قانون ساز اسمبلی کے ذاتی معاونین (پی ایز) کے اعزازیے میں اضافے کی تجویز اس وقت زیرِ غور ہے۔سنٹرل شال ٹینگ کے ایم ایل اے طارق حمید قرہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں حکومت نے بتایا کہ اراکینِ اسمبلی کے ساتھ تعینات ذاتی معاونین کے ماہانہ اعزازیے میں اضافے سے متعلق تجویز فی الحال محکمۂ خزانہ میں زیر جانچ ہے۔
وزیر نے کہا کہ ’’قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے محکمے کی جانب سے ایم ایل ایز کے ساتھ تعینات ذاتی معاونین کے ماہانہ اعزازیے میں اضافے کی ایک تجویز موصول ہوئی ہے، جس پر محکمۂ خزانہ میں غور کیا جا رہا ہے‘‘۔
ارکانِ اسمبلی کے ذاتی معاونین (پی ایز )کے اعزازیے میں اضافے کی تجویز زیرِ غور: حکومت