غلام نبی رینہ
کنگن/ کنگن میں بجلی ملازم اُس وقت جھلس کر زخمی ہوگیاہے جب وہ بجلی لائن کی مرمت کررہا تھاـ
بتایا جاتا ہے کہ دوران مرمت بجلی کی لائن اس کے ہاتھ سے نکل کر دوسری لائن پر جا گری جس کے نتیجے میں مذکورہ ملازم زخمی ہوگیاـ
مقامی لوگوں اور محکمہ کے دیگر ملازمین نے مذکورہ کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا جہاں سے اس کو مزید علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہےـ
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی کنگن فاروق احمد رینہ نے کشمیر عظمی کو بتایا زخمی ملازم غلام قادر گورو ولد غلام محمد گورو ساکن گوری پورہ کنگن سکمز صوره میں زیر علاج ہے جہاں اُس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ـ
کنگن میں پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل