عظمیٰ ویب ڈیسک
بیروہ/وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ قصبے میں ایک مسافر بس ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب وہ سڑک کنارے واقع ایک دکان میں جا گھسی۔ حکام اور مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور بس پر قابو کھو بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق بس سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور سیدھا ایک دکان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دکان کے سائن بورڈز، شٹر اور دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ایک مقامی شہری نے بتایا، دکان کے شٹر، سائن بورڈز اور دیوار کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ ڈرائیور کی سراسر غفلت کا نتیجہ تھا۔
بیروہ میں مسافر بس ڈرائیور سے قابو سے باہر ہو کر دُکان میں جا گھسی