عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن/ضلع رام بن کے راجگڑھ تحصیل کے چک علاقے میں ایک تین پہیہ آٹو سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لیے پی ایچ سی راجگڑھ لے جایا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال رام بن منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق آٹو ڈرائیور کی شناخت بہاری لال (بیٹا بلدیو سنگھ، رہائشی ببروٹا، راجگڑھ) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں بودھ راج (45)، راج کمار (46)، اور روی داس (55) شامل ہیں، جو سبھی ضلع رام بن کے مختلف دیہاتوں کے رہائشی ہیں۔
پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رام بن میں آٹو گہری کھائی میں جا گرا، ایک ہلاک، تین زخمی
