غلام نبی رینہ
کنگن/وسطی کشمیر کے کنگن علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ضلع کرگل کے پانی کھر علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق، چکہ پرنگ کنگن کے رہائشی سجاد احمداپنی پلسر موٹر سائیکل زیررجسٹریشن نمبرJK05D-5139پر شگم کپور، پانی کھر کے مقام سے گزر رہے تھے کہ سڑک پر پھسلن اور مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن پانی کھر سلیم احمدنے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو علاج کے لیے فوری طور پر پانی کھر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی نعش قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال کرگل منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضروری قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 18/2026درج کرکے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کرگل کے پانی کھر میں سڑک حادثہ، کنگن کا نوجوان جاں بحق