عظمیٰ ویب ڈیسک
بھدرواہ/جموں و کشمیر کے بھدرواہ علاقے کے بھالہ میں دریائے نیرو کے قریب پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق بھالہ پل کے نزدیک سے برآمد ہونے والی نعشکی شناخت رمیش کمار ساکن سیری بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندیپ کمار، جو پیشے کے لحاظ سے ایک استاد ہیں، اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر علاج کے لیے نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بھدرواہ میں سڑک حادثہ، ایک ازجان، دوسرا زخمی