عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے منگل کے روز وجے دیوس کے موقع پر مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری چادر چڑھائی۔انہوں نے اس موقع پر سابق فوجیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ملک کے لئے ان کی جرات، قربانی اور غیر متزلزل وابستگی کی انمول وراثت کو خراج تحسین پیش کیا اور اس کی تصدیق کی۔یہ اطلاع فوج کی شمالی کمان نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے وجے دیوس کے موقع پر یاد گاری چادر چڑھا کر مسلح فوج کے ان بہادر جوانوں کو خرج عقیدت پیش کیا جنہوں نے سال 1971 کے ہند پاک جنگ کے دوران غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہر کیا۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ فوجی کمانڈر نے اس موقع پر سابق فوجیوں کے ساتھ بی بات چیت کی اور ملک کے لئے ان کی جرات، قربانی اور غیر متزلزل وابستگی کی انمول وراثت کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس کی تصدیق کی۔
لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے وجے دیوس پر یادگاری چادر چڑھائی