عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے ریزرویشن کا انتظام جموں و کشمیر لوکل باڈیز لاز (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت کیا گیا ہے، جسے حال ہی میں پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے۔
ایم ایل اے سنیل کمار شرما کے سوال کے جواب میں حکومت نےبتایا کہ 2024 کے ترمیمی ایکٹ میں دیہی اور شہری دونوں مقامی اداروں میں او بی سی ریزرویشن کی فراہمی شامل ہے۔
حکومت نے مزید کہا کہ او بی سی کوٹے کے تعین کے لیے ایک تین رکنی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس کی سربراہی جسٹس (ریٹائرڈ) جنک راج کوتوال کر رہے ہیں۔
حکومت کا کہنا تھا کہ ’’کمیشن کی سفارشات اس وقت حکومتی غور و خوض کے تحت ہیں اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔‘‘
مقامی اداروں میں او بی سی کوٹہ متوقع، حکومت نے ایوان کو آگاہ کر دیا