عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے دوران ضلع کٹھوعہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کواین ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے، جبکہ ضلع سانبہ میں دو دیگر افراد کو ہیرائن سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق محمد صادق عرف سِکو ساکن گلاک، رام کوٹ، ایک عادی منشیات فروش ہے جس کے خلاف تھانہ بلور میں سال 2023 سے 2025 کے درمیان تین ایف آئی آرز درج ہیں۔ بار بار کے جرائم اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی وجہ سے اس کے خلاف این ڈ پی ایس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا۔
تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل کوٹ بھلوال، جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔اسی دوران سانبہ کے ویجیہ پور علاقے میں پولیس نے صبح ایک گاڑی کو چیک پوائنٹ پر روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران دو افراد — دیپک شرما اور عادِل حسین — کے قبضے سے 9.72 گرام ہیرائن برآمد ہوئی۔ دونوں کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کٹھوعہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش این ڈ پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار