عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو کہا کہ سال 2025 کے دوران سیاحت سے وابستہ افراد کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اب تک کوئی باقاعدہ تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔ایم ایل اے لال چوک احسن پردیسی کے ایک سوال کے تحریری جواب میںوزیر ِسیاحت اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بتایا کہ محکمہ سیاحت نے سال 2025 میں سیاحتی شعبے کو ہونے والے مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی بھی اسیسمنٹ نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر کی سیاحتی صنعت کو 22 اپریل 2025 کو پہلگام کے قریب بیسرن کے میدان میں ہونے والے ایک ہلاکت خیز حملے کے بعد شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا، جس میں 26 افراد، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے، ہلاک ہو گئے تھے۔
2025میں سیاحت کی صنعت کو ہونے والے نقصانات کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا: حکومت جموں و کشمیر