عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے صنعتنگر علاقے میں بدھ کے روز نیپال سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ متوفیصنعت نگر میں ایک گھر میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کر رہا تھاتاہم آج مذکورہ شخص نعش مشکوک حالات میں برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا۔حکام کے مطابق متوفی کی شناخت راجن سنگھ ولد نارو ج سنگھ، ساکن نیپال کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
صنعت نگر میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی مشکوک حالت میں نعش برآمد