عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/بڈگام میں نادی گام ہالٹ کے قریب ریلوے لیول کراسنگ کو ٹریک کی اپ گریڈیشن کے باعث چار دنوں کیلئے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔شمالی ریلوے کی جانب سے جاری ایک عوامی نوٹس کے مطابق بڈگام اور مزہوم کے درمیان واقع یہ کراسنگ آج سے پیر یکم جون شام 8 بجے تک، یعنی مجموعی طور پر 96 گھنٹوں کیلئے تمام قسم کی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند رہے گی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش جدید ربڑائزڈ لیول کراسنگ سطح کی تنصیب کے لیے ضروری ہے، جس کا مقصد مسافروں کیلئے زیادہ ہموار اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں، اضافی وقت رکھیں اور موقع پر تعینات ٹریفک پولیس اور ریلوے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔
بڈگام کی نادی گام ریلوے کراسنگ چار دن کیلئے بند رہے گی