عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے اعلان کیا ہے کہ تاریخی مغل شاہراہ کو کل یعنی27فروری سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ حکمنامے کے مطابق شاہراہ کو ابتدائی طور پر صرف چھوٹی گاڑیوں (لائٹ موٹر وہیکلز) کے لیے کھولا جائے گا۔حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کو روزانہ صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک کی روانی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
79آر سی سی (گریف) کے کمانڈنگ آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ جن مقامات پر پسیاں گر آئیں ہیں اُن علاقوں میں مشینری اور رضاکار تعینات رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ایس ایس پی پونچھ اور ایس ایس پی ٹریفک رولر جموں کو بہرام گلہ، بفلیاز اور پوشانہ چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی مؤثر نگرانی کی جا سکے اور مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی کرائی جا سکے۔واضح رہے کہ محکمہ گریف نے حالیہ برف باری کے بعد مغل شاہراہ سے برف ہٹا کر اسے ٹریفک کے قابل بنایا تھا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شاہراہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔
تاریخی مغل شاہراہ کل سے چھوٹی گاڑیوں کے لیے بحال، صبح 11 سے شام 3 بجے تک آمد و رفت کی اجازت: ڈی سی پونچھ