عشرت حسین بٹ
پونچھ/تازہ برفباری کے باعث تاریخی مغل روڈ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق مغل روڈ پر مسلسل برفباری کے باعث سڑک پر شدید پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
ڈی ٹی آئی پونچھ منظور کویلی نے بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی سڑک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور صفائی کے بعد ہی گاڑیوں کو مغل روڈ پر چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
تازہ برفباری کے بعد مغل روڈ احتیاطی طور پر ٹریفک کے لیے بند