عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/اننت ناگ-راجوری لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمان میاں الطاف احمد نے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حمید کے والدکے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق کے لیے دعا کی۔ میاں الطاف نے کہا کہ عبد الحمید شاہ ایک نہایت معزز اور باوقار شخصیت تھے جنہیں سماج میں عزت و احترام حاصل تھا۔
میاں الطاف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حمید کے والدعبد الحمید شاہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حمید کے والد کے انتقال پرمیاں الطاف کا اظہارِ تعزیت