عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کشمیر عظمیٰ کی نامہ نگار غلام نبی رینہ کی والدہ نسبتی زونہ بیگم اتوار کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔مرحومہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کشمیر عظمیٰ دفتر سرینگر میں ایگزیکٹیو ایڈیٹر ریاض ملک کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیااورمرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا ۔تعزیتی پیغامات میں عملے کے اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق کی دعا بھی کی۔
کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار غلام نبی رینہ کو صدمہ ، والدہ نسبتی انتقال کر گئیں