عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/وسطی ضلع بڈگام کے گلوان پورہ گاؤں میں ہفتہ کے روز لاپتہ ہونے والی 12 سالہ بچی کی نعشاتوار کی صبح ایک قریبی کھیت سے برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق بچی ہفتہ کے روز اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح بچی کی لاش ایک نزدیکی کھیت سے ملی، جس کے بعد پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ادھر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بڈگام میں لاپتہ 12 سالہ بچی کی نعش برآمد