عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/میرواعظ عمر فاروق نے جمعرات کے روز سرینگر کے شیرِ کشمیر میڈیکل کالج اسپتال (ایس ایم ایچ ایس) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کے شدید علیل والد کی عیادت کی۔میرواعظ نے کہا کہ انجینئر رشید کے والد کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، جو اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ملاقات شاید ان کی آخری ملاقات ہو سکتی ہے۔
انہوں نے حکومتِ ہند سے اپیل کی کہ انسانی بنیادوں پر انجینئر رشید کو کم از کم عارضی طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنے بیمار والد سے ملاقات کر سکیں۔میرواعظ نے کہا کہ ہندوستان اور جموں و کشمیر کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی خاموش اذیت دل دہلا دینے والی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خضر محمد شیخ کو صحت عطا فرمائے اور اس مشکل گھڑی میں خاندان کی پریشانیوں کو آسان کرے۔میرواعظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی اپنے پیغام میں اسی معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدام کی اپیل کی۔
انجینئر رشید کے والد ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں شدید علیل ،میرواعظ عمر فاروق کی نے کی عیادت، رُکن پارلیمان انجینئر رشید کی انسانی بنیادوں رہائی کا مطالبہ