عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں ایک گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ذہنی طور پر معذور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حکام نےبتایا کہ نامعلوم شخص کو پیر کے روز چناپورہ سرینگر کے قریب سویفٹ ڈیزائر گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK01AU-0385) نے ٹکر مار دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے صدر تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 16/2026 درج کر لی ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
چھانہ پورہ سرینگر میں گاڑی کی ٹکر سے ذہنی طور پر معذور شخص جاں بحق