عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پیر کے روز قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گیلری میں نمودار ہوئیں۔
2018 میں بی جے پی کی جانب سے ان کی حکومت سے حمایت واپس لینے کے بعد یہ ان کی اسمبلی میں پہلی حاضری تھی۔
اس دوران پی ڈی پی کے چاروں اراکین اسمبلی ایوان میں موجود تھے جب محبوبہ مفتی نے اسپیکر گیلری میں اپنی موجودگی درج کرائی ۔
محبوبہ مفتی کی 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی میں حاضری