عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کو ہولی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ہولی جس کو ’رنگوں کے تہوار‘سے بھی یاد کیا جاتا ہے، ہند مت کا ایک مشہور اور قدیم تہوار ہے۔ یہ تہوار محبت، بھائی چارے اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہاہولی کے تہوار کے موقع پر سب کو مبارکباد۔ رنگوں کا تہوار معاشرے میں خوشی اور خوشحالی لائے اور ہمارے شہریوں کے درمیان ہم آہنگی کی روح کو پروان چڑھائے۔
عمر عبداللہ نے ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی رنگوں کا تہوار ہر گھر میں خوشیاں، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کےایکس ہیںڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیاوزیر اعلیٰ نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو پرتپاک مبارکباد دی اور دعا کی کہ رنگوں کا تہوار ہر گھر میں خوشیاں، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔
منوج سنہا اور عمر عبداللہ کی لوگوں کو ہولی پر مبارکباد