عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے بمنہ علاقے کے خمینی چوک میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا پرتشدد جھگڑا اُس وقت جان لیوا ثابت ہوا جب ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ دو گروپوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو بعد میں اُس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں جانب کے رشتہ دار بھی معاملے میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے دوران ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر جے وی سی بمنہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سید عادل ولد سید منظور، ساکن کھمانی چوک بمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سری نگر کے بمنہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، مقدمہ درج