عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر میں جمعہ کے روز 27 سالہ نوجوان نے بڈشاہ پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، تاہم اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ڈوبنے سے بچا لیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بڈشاہ پل پر تعینات ایس ڈی آر ایف ٹیموں نے ایک شخص کو دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں پہلے ہی بڈشاہ پل کے قریب دریا میں بدھ کے روز چھلانگ لگانے والے ایک اور شخص کی لاش کی تلاش میں مصروف تھیں۔بچائے گئے شخص کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ بدھ کی شام ایک اور شخص نے بھی دریا میں چھلانگ لگائی تھی جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ایس ڈی آر ایف کی بر وقت کارروائی ، بڈشاہ پل سے جہلم میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کو بحفاظت با ہر نکالا