عظمیٰ ویب ڈیسک
کُولگام/جنوبی ضلع کُولگام کے قائموہ علاقے کے سبحان پورہ میں جمعرات کی صبح قومی شاہراہ کے کنارے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے سبحان پورہ کے مقام پر شاہراہ کے نزدیک ایک شخص کی لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ معاملہ ہِٹ اینڈ رن کا معلوم ہوتا ہے، تاہم متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔
ادھر پولیس نے لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کیلئے منتقل کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قائموہ میں قومی شاہراہ پر عدم شناخت شخص کی نعش برآمد