عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ/ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور علاقے کے دھنا بسنت پور میں ایک 40 سالہ شخص گولی لگنے کے واقعے میں جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت روپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق روپ سنگھ کو اپنے رہائشی مکان پر گولی لگی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔جموں و کشمیر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کٹھوعہ میں گولی لگنے سے 40سالہ شخص ازجان