عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں مبینہ طور پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم کی شناخت روملو سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک عادی مجرم (ہسٹری شیٹر) ہے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص کوجموں ضلع جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کٹھوعہ میں مبینہ طور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث شخص پی ایس اے کے تحت گرفتار