عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جس میں ایک بزرگ شخص پر مبینہ طور پر اس کے اپنے بیٹے کی جانب سے تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس واقعے نے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش پیدا کر دی ہے۔یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے کے بتایا کہ ویڈیو سامنے آتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا، ’’پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔‘‘پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا مقصد واقعے کے اصل حالات کا پتہ لگانا اور قانون کے مطابق ذمہ داری کا تعین کرنا ہے۔
بزرگ شہری پر تشدد واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص گرفتار