عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/اپوزیشن کی زبردست ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی منگل کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ پریزائیڈنگ آفیسر پی سی موہن نے ہنگامہ آرائی کے درمیان وقفہ سوال شروع کرنے کی کوشش کی اور سوال پوچھنے کے لیے سماج وادی پارٹی کے اقرا چودھری کا نام پکارا۔
زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان جب اقراءنے سوال پوچھنا شروع کیا تو ہنگامہ مزید شدت اختیار کر گیا جس کے ایک منٹ بعد ہی ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی