عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جنگلاتی علاقے میں ملنے والے ایک زندہ توپ کے گولے کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔اطلاعات کے مطابق، یوری کے کلگئی جنگلاتی علاقے میں زندہ گولے کی موجودگی کی خبر ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لیا اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔
حکام کے مطابق، بارہمولہ پولیس کے بم ناکارہ بنانے والے دستے (بی ڈی ایس) کو موقع پر تعینات کیا گیا، جس نے طے شدہ حفاظتی اصولوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے زندہ توپ کے گولے کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا کر تلف کر دیا۔
بارہمولہ میں ایل او سی کے قریب زندہ توپ گولہ برآمد، پولیس نے ناکارہ بنا دیا