عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے وسطی ضلع گاندربل کے ارہامہ علاقے میں مبینہ ملی ٹینٹ کی ہلاکت کے معاملے میں مکمل اور غیر جانبدار مجسٹریل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ایل جی آفس کی جانب سے سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘پر جاری بیان کے مطابق بتایا گیا کہ ارہامہ، گاندربل واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تحقیقات واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ انصاف فراہم کیا جائے۔
I have ordered a thorough and impartial magisterial inquiry into Arhama, Ganderbal incident. The inquiry will examine all aspects related to the incident and ensure that justice is served. pic.twitter.com/Uu3Mf3yArd
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) April 3, 2026
ادھر حکومت کے انڈر سیکرٹری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد آپ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اس واقعے کی مکمل اور غیر جانبدار مجسٹریل انکوائری کرائی جائے۔
مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ راشد احمد مغل ولد مرحوم گل زمان مغل کی ہلاکت کے تمام حقائق اور حالات کا پتہ لگائیں۔مزید برآں، انکوائری سات دن کے اندر مکمل کر کے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔