عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی سے لیہہ جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز منگل کی صبح انجن میں خرابی کی وجہ سے راستے سے ہی دہلی واپس لوٹ آئی، جہاں اس کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد ایس جی 123 کے پائلٹ کو انجن میں خرابی کا پتہ چلا، جس کے بعد اس نے دہلی واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دہلی میں طیارے کی محفوظ لینڈنگ ہوئی۔ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس جی 123 نے صبح 6:50 بجے لیہہ کے لیے اڑان بھری تھی اور تقریباً 7:15 بجے دہلی میں اس کی واپس لینڈنگ ہوئی۔ایئرلائن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انجن میں آگ لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، البتہ فنی خرابی کو تسلیم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 140 سے زائد مسافر سوار تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
انجن میں خرابی کے باعث لیہہ جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز کی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ