عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/متعدد اراکینِ اسمبلی اور مختلف وفود نے یہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں سے متعلق مختلف مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے فوری حل کے لیے مداخلت کی اپیل کی۔ملاقات کرنے والوں میں ایم ایل اے رام نگر سنیل بھردواج، ایم ایل اے حبہ کدل شمیم فردوس، ایم ایل اے بدھل جاوید اقبال، ایم ایل اے کوکرناگ ظفر علی کھٹانہ، ایم ایل اے تھنہ منڈی مظفر اقبال خان اور سابق وزیر یشپال کنڈل شامل تھے۔
ملاقات کے دوران نمائندوں نے ترقیاتی امور سے متعلق متعدد مسائل اُجاگر کیے جن میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سڑکوں کی رابطہ کاری میں اضافہ، صحت و تعلیم کی سہولیات کو مضبوط بنانا اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری شامل ہیں۔انہوں نے اپنے اپنے حلقوں کے مخصوص مطالبات بھی پیش کیے اور متوازن اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔
وزیر اعلیٰ نے وفود اور اراکینِ اسمبلی کی بات غور سے سنی اور یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام دوست طرزِ حکمرانی اور خطے کے ہر حصے میں مساوی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔
اراکین اسمبلی اور مختلف وفود کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات، حلقہ جاتی مسائل کئے اُجاگر