عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ نے آج ویری، بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے نئے اراکین کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔موصولہ بیان کے مطابق ویری بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات جاوید پڈر اور یاور پڈر نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ باضابطہ طور پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس ضمن میں پارٹی صدر دفتر سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کا انعقاد پارٹی لیڈر ویر اسرار نے کیا تھا۔
پارٹی صدر کے علاوہ نئے ممبران کا خیر مقدم کرنے والے سینئر لیڈران میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، ریاستی یوتھ صدر اور ترجمان یاور دلاور میر، ضلع صدر اننت ناگ مفتی سرور، ضلع صدر بارہمولہ شبیر احمد شاہ، حلقہ انچارج سوناواری حاجن امتیاز پرے اور دیگر لیڈران شامل تھے۔
بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی و سماجی کارکنان کی اپنی پارٹی میں شمولیت