عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ/لداخ کے گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ سیکٹر کو کنٹرول – فری کرنے، ضوابط کی تعمیل آسان بنانے اور سیاحتی یونٹوں کے لیے ایک انٹیگریٹڈ، شہری دوست رجسٹریشن سسٹم متعارف کرانے کے لیے اصلاحات کو منظوری دی ہے۔مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے سیاحت سے وابستہ لوگوں اور مختلف سیاحتی انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے وفود کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی ایک سیریز کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے فلسفے کے مطابق بھی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ نے کہا، یہ لداخ میں سیاحت کے شعبے کے لیے ایک تبدیلی کا قدم ہے، جوعمل کو آسان، شفاف اور عوام دوست بناتا ہے۔ تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے سے مقامی اسٹیک ہولڈرز کو بااختیار بنایا جائے گا اور ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر لداخ کی پوزیشن میں بہتری ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ اصلاحات لداخ کو نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر اعلیٰ سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طورپر قائم کریں گی۔
لداخ کی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے لیفٹیننٹ گورنر نے اصلاحات کو منظوری دی