عظمیٰ ویب ڈیسک
قاضی گنڈ/جنوبی ضلع کُولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک کمسن طالبہ سکمزصورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ دو دیگر بچیاں زیرِ علاج ہیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق طالبہ کی شناخت فاطمہ جان دختر محمد الطاف پرے ساکن شمپورہ قاضی گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پیر کی دوپہر اس وقت شدید زخمی ہوگئی تھی جب ایک آئی 20 کار نے کل باغ۔قاضی محلہ لنک روڈ پر تین اسکولی طالبات کو ٹکر مار دی تھی۔
حادثے میں ابتدائی طور تین طالبات زخمی ہوئی تھیں، تاہم فاطمہ جان سرینگر کے ایک اسپتال میں دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔
دیگر زخمی طالبات، تحمینہ جان اور عالیہ جان، علاج کے مراحل سے گزر رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کے فوراً بعد پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایف آئی آر نمبر 102/2026 درج کر کے کارروائی شروع کی۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ملزم ڈرائیور کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کُولگام سڑک حادثہ: زخمی طالبہ سکمز صورہ میں دم توڑ گئی، دو کمسن بچیاں زیرِ علاج