عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں منگل کے روز ایک ہوٹل کے اندر ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق متوفی کی شناخت کولگام کے رہائشی حاذق کے طور پر ہوئی ہے، جو گزشتہ رات سے مذکورہ ہوٹل میں مقیم تھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔ عہدیدارنے بتایا کہ نعش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ٹنگمرگ میں ایک ہوٹل سے کولگام کے رہائشی کی نعش برآمد، تحقیقات شروع