عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/نشہ مکت کولگام مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کے دوران کولگام پولیس نے فرہ بائی پاس پر قائم ایک ناکے کے دوران دو مشتبہ منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار چرس جیسا ممنوعہ مواد برآمد کیا۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ میربازار کی ٹیم نے فرہ بائی پاس پر ایک ناکہ قائم کیا تھا۔ چیکنگ کے دوران دو افراد مشکوک حرکات کے بعد پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، تاہم انہیں پیچھا کر کے حکمتِ عملی کے تحت گرفتار کیا گیا۔
تلاشی کے دوران ان افراد کے قبضے سے 115 گرام چرس نما ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید گلزار گانی اور شاہد مشتاق بٹ ساکنانِ فرہ کے طور پر ہوئی ہے۔واقعہ کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایف آئی آر نمبر 252/2025 زیرِ دفعات 8/20، 29 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشی یا کسی بھی سماج دشمن سرگرمی کی اطلاع پولیس کو فراہم کریں اور منشیات کے خاتمے میں تعاون کریں، کیونکہ منشیات نوجوان نسل کی زندگیوں اور مستقبل کو تباہ کر رہی ہیں۔
کولگام پولیس کا منشیات نیٹ ورک پر شکنجہ، دو اسمگلر گرفتار، ممنوعہ مواد برآمد