عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مرکزکے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے لوہڑی تہوار کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کہ یہ تہوار ہر گھر میں خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے۔واضح رہے کہ ملک میں ہر سال لوہڑی کا تہوار جنوری کے وسط میں منایاجاتا ہے۔ یہ تہوار نئے موسم کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
کویندر گپتا نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہالوہڑی تہوار کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہافصل کا یہ تہوار ہر گھر میں خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم اپنی ثقافتی روایات کو اتحاد اور تشکر کے ساتھ منائیں۔
کویندر گپتا کی لوگوں کو لوہڑی کی مبارکباد