عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے لوگوں کو کرسمس کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے پرارتھنا کی کہ یہ متبرک تہوار ہمیں جامع، پر امن اور خوشحال لداخ کی تعمیر کی جانب رہنمائی کرے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ میں کرسمس کے پر مسرت موقع پر سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے پرارتھنا کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ہمارے دلوں کو خوشیوں سے بھر دے اور مزید جامع، پرامن اور خوشحال لداخ کی تعمیر کی طرف ہماری رہنمائی کرے۔
کویندر گپتا نے لوگوں کو دی کرسمس کی مبارکباد