عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں درجۂ حرارت صفر سے نیچے برقرار ہے۔ وادی کشمیر میں سونمرگ جبکہ لداخ میں دراس سرد ترین مقامات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وادیٔ کشمیر میں سرینگر کا کم از کم درجۂ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قاضی گنڈ میں یہ منفی 2.8 ڈگری رہا۔ پہلگام میں پارہ منفی 4.8 ڈگری تک گر گیا، کپواڑہ میں منفی 3.8 اور کوکرناگ میں منفی 0.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ شمالی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 4.2 ڈگری جبکہ پامپور میں منفی 4.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
سرینگر ایئرپورٹ پر کم از کم درجۂ حرارت منفی 3.8 ڈگری رہا، اونتی پورہ میں منفی 3.2 اور بڈگام میں منفی 2.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اننت ناگ میں منفی 3.6، بارہمولہ میں منفی 2.5، بانڈی پورہ میں منفی 2.0 اور پلوامہ میں منفی 4.3 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔ شوپیان میں منفی 4.7، کولگام میں منفی 1.9 اور گاندربل میں منفی 1.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سونمرگ وادی کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجۂ حرارت منفی 5.8 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
جموں خطے میں کم از کم درجۂ حرارت عموماً نقطۂ انجماد سے اوپر رہا۔ جموں شہر میں 7.1 ڈگری سیلسیس، کٹرا میں 7.6، بٹوٹ میں 4.6 اور بانہال میں 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بھدرواہ میں درجۂ حرارت 0.2 ڈگری جبکہ راجوری میں 1.6 ڈگری سیلسیس رہا۔لداخ میں شدید سردی کا راج برقرار ہے۔ لیہہ میں کم از کم درجۂ حرارت منفی 9.9 ڈگری سیلسیس جبکہ کرگل میں منفی 9.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دراس خطے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 18.1 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جبکہ پدم اور نیوما میں بالترتیب منفی 14.5 اور منفی 15.3 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر میں 21 دسمبر سے ’’چلہ ٔ کلاں‘‘کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جو سردیوں کا سخت ترین چالیس روزہ دورانیہ ہوتا ہے، اس دوران شدید سردی، برف باری اور یخ بستہ ہوائیں معمول ہوتی ہیں۔
کشمیر اور لداخ میں شدید سردی، درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے ریکارڈ