عظمیٰ ویب ڈیاک
سری نگر/جموں و کشمیر الیکٹریکل انجینئرنگ گریجویٹس ایسوسی ایشن (JKEEGA) کے ایک وفد نےایسویسی کے صدر انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ کی زیر قیادت گپکار میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے انجینئرنگ برادری کو درپیش کئی دیرینہ اور اہم مسائل اٹھائے۔ ان مسائل میں جونیئر انجینئر (JE) سے اسسٹنٹ انجینئر (AE) اور اسسٹنٹ انجینئر سے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (AEE) کے عہدوں پر ترقی، جے ایز کے آر ڈی اے کیسز کی بندش، اور ریگولرائزیشن سے متعلق امور خاص طور پر شامل تھے۔
مشیر موصوف نے پیش کردہ مسائل کو غور سے سنا اور کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی کے شعبے کی کارکردگی اور پیش رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات کو معقول اور مقررہ مدت کے اندر حل کیا جائے گا۔
یہ ملاقات مثبت اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس پر وفد نے امید ظاہر کی کہ اٹھائے گئے مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے گا۔وفد میں انجینئر فیاض اے وانی، انجینئر سہیل مرتضیٰ، انجینئر اعجاز جان، انجینئر فرحان منظور شاہ، انجینئر مدثر نبی اور انجینئر عامر مسعودی بھی شامل تھے۔
جے کے ای ای جی اے وفد کی وزیراعلیٰ کے مشیر سے ملاقات، انجینئرنگ شعبہ کو درپیش مسائل کوبروقت حل کرنے کا مطالبہ